Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
جمعرات ، 09 اکتوبر ، 2025 | Thursday , October   09, 2025
تازہ ترین

اوٹاوا میں 2 طیارے ٹکرا گئے ، ایک ہلاک

 اوٹاوا ... اوٹاوہ میں2 طیارے فضا میں ٹکرا گئے ۔ ایک شخص ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ حکام نے بتایا حادثہ اوٹاواکے نزدیک اس وقت پیش آیا جب سیسنا ایئرکرافٹ ایک دوسرے چھوٹے طیارے سے ٹکرا گیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار ایک مسافر ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ حادثے میں ایک طیارہ قریبی کھیتو ں میں گر کر تباہ ہوگیا جبکہ دوسرے طیارے نے اوٹاوا ائیر پورٹ پربحفا ظت لینڈنگ کی ۔ حا دثے وجوہ جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔

شیئر: