Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025
اتوار ، 29 جون ، 2025 | Sunday , June   29, 2025

اسلام آباد کے ہوٹل میں خاتون کی خودکشی

  اسلام آباد... اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکز میں واقع نجی ہوٹل میں خاتون نے مبینہ طور پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی۔پولیس نے خاتون کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کردی۔خاتون مصباح کاشف کا تعلق نوشہرہ سے بتایا جاتا ہے۔پولیس نے ہوٹل کے عملے کو شامل تفتیش کرلیا۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون گزشتہ روز ہوٹل انتظامیہ کو ڈسٹرب نہ کرنے کا کہہ کر کمرے میں گئی۔بعدازاں اس کی نعش برآمد ہوئی۔ خاتون کے بھائی، بہن اور بہنوئی ملنے آئے توکمرہ کھولنے پر خاتون کی خون میں لت پت لاش ملی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مصباح نے خود کو گولی ماری ہے. وہ ذہنی دباو کا شکار تھی۔ 

شیئر: