Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

حدیدہ میں داخلے کے اہم راستوں پر یمنی فوج کا کنٹرول ، سڑکوں کی جنگ شروع

عدن۔۔۔یمنی فوج نے حدیدہ میں داخلے کے اہم راستوں پر کنٹرول قائم کر لیا۔ عرب اتحاد برائے یمن کے جنگی طیاروں کی  مدد سے یمنی  فوج مغربی ساحل پر حوثیوں کے  خلاف پے در پے  فتوحات حاصل کرتی جا رہی ہے۔  الحدیدہ کے مشرقی جنوبی اور مغربی داخلہ گاہوں پر فوج کو مکمل کنٹرول حاصل ہو چکا ہے۔ شہر کے اندر سڑکوں پر جنگ شروع ہو چکی ہے۔ یمنی فوجی یونیورسٹی کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ حوثیوں نے نہتے شہریوں کو انسنی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے گھروں کو چھاؤنیوں میں تبدیل کر دیا۔  فوج نے الخمسین اسٹریٹ اور کلو 16کو جوڑنے والا راستہ بند کر دیا۔ حوثیوں نے صنعاء نے بھی انتہائی چوکسی کا اعلان کر دیا۔ دریں اثناء  یمنی  صدر عبدربہ منصور ہادی نے واضح کیا ہے کہ  صعدہ میں عسکری آپریشن صنعا کو ایران کے  حمایت یافتہ حوثیوں سے  آزاد کرانے تک جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حوثیوں کا پرچم سرنگوں ہو گا او رجبال مران کی چوٹیوں پر جمہوریہ یمن کا پرچم لہرائے گا۔ فتح جلد ملے گی۔   

شیئر: