Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ریاض کے سینما میں پہلی پاکستانی فلم "پرواز ہے جنوں" کی نمائش

پاکستان میں متعین سعودی سفیر ، وزارت اطلاعات کے ڈپٹی منسٹر اور سفیر پاکستان کی شرکت ، فلم کی نمائش سے دوطرفہ ثقافتی تعلقات بھی مسحکم ہونگے ، شرکاء کا اظہار خیال
     ریاض ( ذکاء اللہ محسن )-- - - - - سعودی عرب میں سنیما کی بحالی کے بعد جہاں ہالی وڈ کی فلموں کی نمائش کی جا رہی ہے وہیں پر پاکستان میں حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم " پرواز ہے جنون "  پہلی پاکستانی فلم نمائش کیلئے پیش کر دیا گیا ۔ ٹاپ ایونٹ اور نالج کور اکیڈمی کی جانب سے سعودی عرب میں نمائش کے لئے پیش کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے " پرواز ہے جنون " فلم کا رنگا رنگ اور شاندار پرئیمیر شو فوکس سنیما کمپلیکس میں ہوا جس میں فلم کے ہیرو حمزہ علی عباسی ہیروین ہانیہ عامر،سعودی وزارت اطلاعات کیڈپٹی  وزیر ناصر الحجلان، وزارت اطلاعات کے ایڈوائزر فہیم الحامد، چیف ایگزیکٹو میڈیا بدر الزہرانی، پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی۔سفیر پاکستان خان ہشام بن صدیق، وزیر اطلاعات پاکستان فواد چوہدری کی اہلیہ ہیبا فواد، پارلیمانی سیکریٹری ایم این اے کنول شاہ زیب، پارلیمانی سیکرٹری مسز جویریہ ظفر، فلم پروڈیوسر راجہ امیر خان، چیرمین فلم سنسر بورڈ دانیال گیلانی، پرواز ہے جنون کے پروڈیوسر اور ہم نیوز نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر روید قریشی، گروپ کیپٹن ارشد مختار، ویلفیئر اتاشی عبدالشکور شیخ، نالج کور کے روح رواں عامر شہزاد اور پاکستانی کیمونٹی کے سرکردہ افراد نے شرکت کی ۔ اس موقع پرسعودی وزارت اطلاعات کے ایڈوائزر فہیم بن حامد الحامد کا کہنا تھا کہ آج  تاریخی لمحات ہیں کیونکہ پاک سعودی تعلقات ہمیشہ سے نمایاں رہے ہیں۔  ہم آئندہ بھی پاکستانی فلم کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اور پاکستان دنیا کے اہم ترین ملک ہیں دونوں کی ثقافتی رنگ بہت اہم ہیں اور عوام کا عوام سے رابطے کو ہر سطح پر مستحکم کرتے ہوئے ایک دوسرے کی ثقافت سے بھی روشناس کروایا جائے گا۔ آج کا دن اس اعتبار سے بہت اہم ہے کیونکہ آج پہلی پاکستانی فلم کو باقاعدہ نمائش کے لئے پیش کیا جا رہا ہے۔ سفیر پاکستان خان ھشام بن صدیق کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں پاک سعودی تعلقات کو سوشل ریلیشن کو آگے بڑھانا چاہئے  ۔ولی عہد کا وژن 2030 اس لحاظ سے بہت اہم ہے۔ پرواز ہے جنون کی کہانی پاک فضائیہ کے گرد گھومتی ہے اور جس طرح ہماری فورسز ملکی تحفظ کے لئے ہمہ وقت تیار رہتی ہیں اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہونے کے علاوہ عام آدمی میں جذبہ الوطنی کو بہتر انداز میں اجاگر کیا جاسکتا ہے۔ فلم  کے ہیرو حمزہ علی عباسی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہا ہے اور آج انکی فلم یہاں ریلیز ہوئی ہے تو وہ بہت زیادہ خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ فلم کی  ہیروین ہانیہ عامر کا کہنا تھا کہ وہ سعودی عرب آکر بہت خوش ہیں۔ نالج کور اکیڈمی کے ڈاریکٹر اور روح رواں عامر شہزاد کا کہنا تھا کہ انکی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پاکستانی کلچر کو فروغ دیا جائے۔ فلم پرواز ہے جنون کے پروڈیوسر درید قریشی کا کہنا تھا کہ پرواز ہے جنون پہلی ایسی فلم ہے جو پاکستان ائیر فورس کے متعلق بنائی گئی ہے۔ اس میں ہم نے پیغام دینے کی کوشش کی ہے کہ ہماری فوج کس طرح اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتی ہے اور کس طرح ملکی تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ سعودی وزارتِ اطلاعات، ٹاپ ایونٹ اور نالج کور اکیڈمی کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ اس کے ساتھ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد محمد بن سلمان کے بھی مشکور ہیں کہ جنہوں نے سنیما بحالی کے بعد پاکستانی موویز کی نمائش کو سعودی عرب میں کرنے کی اجازت دی اور جس طرح پاکستانی کیمونٹی نے بھی رسپانس دیا ہے اس سے بھی ان کی بھرپور حوصلہ افزائی ہوئی ہے پاکستانی پارلیمنٹ کی ایم این ایز خواتین کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات کو ایک نئی سمت ملی ہے اور اس سے مزید راہیں کھلیں گی۔ اس سے دونوں ممالک مزید قریب ہونگے اور عوام سے عوام کا رابطہ بڑھے گا ۔وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اہلیہ ہیبافواد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کی نمائندگی کرتے ہوئے اتنا کہیں گی کہ پاکستانی گورنمنٹ انٹرٹینمنٹ کے شعبے میں ترقی کی خواہشمند ہے اور اس کی بہتری کے لئے کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ فلم کے آختتام پر پاکستانی کیمونٹی نے فلم کو سراہتے ہوئے کہا کہ فلم کی کاسٹ، ڈائریکشن، میوزک اور کہانی ہر اعتبار سے نمایاں رہی۔ پہلی مرتبہ کسی بھی پاکستانی فلم میں پاکستان کے ان دلفریب اور خوبصورت علاقوں کو دیکھایا گیا ہے جو عام آدمی کی آنکھ سے اوجھل رہتے ہیں۔

 

مزید پڑھیں:-  - - -پاکستان بزنس کونسل دبئی کی تقریب، عبد الرزاق داؤد مہمان خصوصی

شیئر: