Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
تازہ ترین

صدر ٹرمپ کا ایک اور یو ٹرن

واشنگٹن...امریکی صدر  ٹرمپ اپنے اس بیان سے پیچھے ہٹ گئے جس میں انہوں نے میکسیکو کی سرحد کے راستے غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن پر فائرنگ کا عندیہ دیا تھا۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے باور کرایا کہ انہوں نے امریکی فوجیوں سے ہر گز یہ مطالبہ نہیں کیا کہ تارکین وطن کی جانب سے پتھراو کی صورت میں ان پر گولیاں چلائی جائیں۔امریکی صدر نے واضح کیا کہ فوجیوں کو فائرنگ نہیں کرنا ہو گی۔ صرف یہ چاہتا ہوں کہ مظاہرین پتھراو نہ کریں۔ٹرمپ کے مطابق جو تارکین وطن پتھراوکریں گے انہیں طویل عرصے کے لئے گرفتار کر لیا جائے گا۔اس سے قبل ٹرمپ نے ایک سوال پر کہا تھا کہ سرحد پر تارکین وطن نے اگر امریکی فوجیوں پر پتھراو کا ارادہ کیا تو فوج بھی جواب دے گی۔اگر یہ لوگ پتھراو کریں جیسا کہ انہوں نے میکسیکو کی پولیس اور فوج کے ساتھ کیا تو ایسی صورت میں امریکی فوجیوں کو چاہیے کہ اس عمل کو بندوق کے استعمال کے مترادف شمار کریں۔

شیئر: