Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

خشک جلد کے لیے بہترین قدرتی ماسک

خشک جلد کے لیے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ  جلد کی نمی برقرار رہے .  نیچرل ماسک کے ذریعے  آپ جلد کی نمی بحال کر سکتے ہیں.  دو  کھانے کے چمچ  شہد ، دو کھانے کے چمچ ایواکاڈو ،  دو چمچ زیتون کا تیل  اورایک آم کا گودا لے کر  تماماجزاء کو اچھی طرح مکس کرلیں  اور اسے  چہرے پر لگا کر پندرہ منٹ کے لیے چھوڑدیں  . پندرہ منٹ بعد نیم  گرم پانی میں کپڑا  ڈبو کر  اس سے چہرہ صاف کرلیں .  چہرہ چمک اٹھے گا .  شہد جلد کی نرمی برقرار رکھنے کے لیے بہترین قدرتی جزو ہے .  یہ چہرے پر ایکنی ہونےسے بھی روکتا ہے .  ایواکاڈو میں اومیگا تھری  فیٹی ایسڈز اور وٹامن بی موجود ہوتے ہیں  جو جلد پر موجود لیپیڈ کی تہہ کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتے ہیں . آم میں موجود وٹامن سی جلدمیں چمک پیدا کرتا ہے   اور زیتون کاتیل سورج سے جھلس جانے والی جلد کی  قدرتی خوبصورتی بحال کرنے میں مدد دیتا ہے .  یہ آم کا موسم نہیں لہذا آپ آم کے بغیر ہی ماسک تیار کرسکتے ہیں  . سرد موسم میں اپنی خشک جلد کا خیال رکھنے کے لیے  اس ماسک کو استعمال کریں .  
 

شیئر: