Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مختلف شہروں میں موبائل فون سروس معطل

اسلام آباد:  سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی سے متعلق فیصلے کے خلاف جاری احتجاج کے دوران ملک کے کئی شہروں میں موبائل فون سروس معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی اپنے ٹویٹر پیغام میں اطلاع دی ہے کہ اسلام آباد، راول پنڈی، لاہور اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس صبح 8 تا مغرب تک بند رہے گی۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان کی صورت حال کنٹرول میں ہے تاہم انہوں نے پیغام دیا کہ ریاست کے صبر کو اس کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔ آئین اور قانون کی مکمل عملداری ہی عوام کا مفاد ہے اور ہم یہ فرض پورا کریں گے۔
مزید پڑھیں:- - - -’’مظاہرین سے آج دوبارہ مذاکرات ہوں گے‘‘

شیئر: