حکومت سے تعاون کرینگے،زرداری کا اعلان
اسلام آباد... پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اورسابق صدر آصف زرداری نے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد ملک میں کشیدہ صورتحال کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں حکومت کے ساتھ لازمی تعاون کرینگے ۔کب تک ایک دوسرے کو برا کہتے رہیں گے ۔کبھی تو ملک کیلئے ایک ہونا پڑے گا ۔ جنگ مائنڈ سیٹ کیخلاف لڑی جاتی ہے ۔موجودہ صورتحال میں وزیراعظم نے خود کو ہٹا لیا ۔دوسروں کو سامنے کر دیا ۔سمجھ نہیں آتی کس نے وزیراعظم کو وزارت داخلہ کا قلمدان رکھنے کو کہا ہے ۔عمران خان خود معاملے کو حل کرائیں ۔پہلے ثابت کرنا ہو گا کہ فالودے اور رکشے والے کے اکاونٹ میں میں نے پیسے رکھوائے ۔اگر رکھوائے بھی ہیں تو بینک والا پھنسے گا ۔ مجھے گرفتار کرنا ہے تو بسم اللہ کریں ۔گرفتار ہو کر مشہور ہونا چاہتا ہوں ۔موجودہ حکومت کیلئے 6 ماہ سے پہلے مشکلات بڑھ جائیں گی ۔عوام کو ریلیف نہ ملا اور اٹھ کھڑی ہوئی تو کچھ ناکچھ کرنا پڑے گا ۔نیب کا قانون ہم نے نہیں میاں صاحب نے بنایا تھا، پہلے جج کے سامنے طے ہونا چاہئے کہ نیب کا کیس بنتا بھی ہے کہ نہیں ، ہر ادارے کو اپنے دائرے میں رہنا چاہئے ۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ این آر او کا معاملہ کچھ نہیں ۔وزیراعظم عمران خان کو بولنے کی عادت ہے ۔ہم کہہ رہے ہیں کہ ایگزیکٹو بن جاو اپوزیشن ہمیں کرنے دو۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافے پرتشویش ہے ۔عالمی معاشی بحران آ رہا ہے ۔ کئی ممالک نے ہر جگہ 40 فیصد شرح سود لگا دی ۔