Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

اسٹیل مل اور پی آئی اے کی نجکاری نہیں ہوگی

اسلام آباد ... وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کابینہ اجلاس میںوزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی ۔ وزیراعظم کے دورہ چین میں ٹیکنالوجی ٹرانسفرپرزوردیاجائے گا ۔ اجلاس میں نجکاری کے حوالے سے بھی معاملات زیربحث آئے۔ پی آئی اے اور اسٹیل ملز کی نجکاری روکنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔ان دونوں اداروں کی تنظیم نو کریں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایس ای ایم ای بنک ، فرسٹ وویمن بنک، بلوکی پاورپلانٹ، حویلی بہادر پلانٹ، لاکھڑا کول ، جناح کنونشن سنٹر، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور اور ماڑی پٹرولیم لمیٹڈ کی نجکاری کی جائے۔ 
 

شیئر: