Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

جہانگیر ترین کی بہن کوسینیٹ کا ٹکٹ جاری

 اسلام آباد... تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے والے جہانگیر ترین کی بہن کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کردیا ۔ ن لیگ کی سینٹر سعدیہ عباسی کی نااہلی سے خالی ہونے والی خواتین کی نشست پر انتخاب لڑیں گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب سے خالی ہونے والی نشست پر ٹکٹ کی دوڑ میں سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان، ڈاکٹر زرقا، شہناز خان اور شبنم جہانگیر شامل تھیں تاہم وزیرا عظم عمران خان نے سیمی ایزدی کو گرین سگنل دے دیا۔ واضح رہے کہ پنجاب سے سینیٹ کی 2خالی نشستوں پر انتخاب 15 نومبر کو ہوگا۔

شیئر: