Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

سری لنکا میں لاکھوں افرادکا مظاہرہ

کولمبو۔۔۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں برطرف شدہ وزیر اعظم رانیل وکرمے سنگھے کے ہزارہا حامیوں نے ایک بہت بڑے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔وکرمے سنگھے کو ملکی صدر سری سینا نے کچھ روز قبل ان کے عہدے سے برطرف کر کے سابق صدر مہیندا راجا پاکشے کو نیا وزیر اعظم نامزد کر دیا تھا۔ وکرمے سنگھے نے اس مظاہرے میں شرکاء کی تعداد ایک لاکھ تک بتائی۔ سری لنکا اس وقت ایک شدید سیاسی اور آئینی بحران کا شکار ہے۔

شیئر: