گوادرمیں فائرنگ ،5 مزدور جاں بحق
کوئٹہ ...ضلع گوادرمیں فائرنگ سے 5 مزدور جاں بحق ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بدھ کو گوادر کے علاقے پشک کے قریب مسلح افراد نے رہائشی منصوبے میں تعمیراتی کام کر نے والے مزدوروں پر فائر نگ کردی ۔ 5 مزدور نعیم ،ارشد علی، ہنزلہ ،محمد شاکر،عبدالحمید موقع پر جاں بحق جبکہ2 افراد شمس اور شاہ زمان زخمی ہوگئے ۔لیویز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تمام مزدور غیر مقامی تھے ۔2کا تعلق کراچی سے ایک سکھر،ایک ملتان اور ایک خضدار کا رہائشی تھا ۔ضلعی انتظامیہ نے لاشوں کو آبائی علاقوں جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کردیا ۔واقعہ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر نے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔