Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

کابل میں خود کش دھماکہ،7ہلاک

 
کابل ... افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے۔خودکش حملہ آور نے پل چرخی جیل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا۔ کابل کا ہائی سکیورٹی زون خوفناک دھماکے سے گونج اٹھا جب خودکش دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑا لیا ۔ہر جانب دھویں کے بادل چھا گئے۔ لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ ذرائع کے مطابق پل چرخی جیل کے ملازمین کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں زیادہ ترجیل کی خواتین ملازم سوار تھیں۔
 

شیئر: