Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

شاہ محمود سے ایرانی سفیر کی ملاقات

  اسلام آباد ...پاکستان میں متعین ایران کے سفیر مہدی ہنر دوست نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔ علاقائی سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تاریخی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ ایرانی سفیر نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں توسیع ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات میں ہے ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارتی اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان سے متعلقہ امور بھی زیر بحث آئے۔

شیئر: