Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر کے نام شاہ سلمان کا خصوصی مکتوب

    ریاض-  - - - -  خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کو دستی مکتوب ارسال کیا۔ ایوان شاہی کے مشیر شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد بن عبدالعزیز نے پیر کو مہاتیر محمد سے ملاقات کر کے شاہی مکتوب اور شاہ سلمان نیز ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سعودی عرب او رملائیشیا کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ شہزادہ ترکی نے یہ بھی واضح کیا کہ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان مشترکہ مفادات اور دونوں ملکوں نیز ان کے عوام کے وسیع تر مفاد میں تمام شعبوں میں تعلقات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے خواہشمند ہیں۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیرخارجہ سیف الدین عبداللہ دفتر خارجہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل انوشیروان زین العابدین ،ملائیشیا میں سعودی سفیر محمود قطان بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں:- - - -  -مملکت بھر میں لیبر کورٹس کا افتتاح، ڈیجیٹل سسٹم سے آراستہ ہیں، وزیر انصاف

شیئر: