Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025
پیر ، 28 جولائی ، 2025 | Monday , July   28, 2025

ترکی میں 4ملکی شامی کانفرنس بے نتیجہ

 استنبول۔۔۔شامی اپوزیشن کے ایک عہدیدارنے کہاہے کہ ترکی کی میزبانی میں شام کے موضوع پر4ملکی کانفرنس بے نتیجہ رہی۔ اس کانفرنس میں ترکی، جرمنی، فرانس اور روس کے رہنماؤں نے حصہ لیا۔ استنبول میں کانفرنس میں اتفاق کیا گیا کہ رواں برس کے آخر تک شام میں نئے دستور کی تیاری کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے دی جائے گی۔ شامی اپوزیشن کے قومی اتحاد کے ترجمان احمد رمضان نے کہا کہ روسی صدر کی جانب سے شامی صدر کو اس عمل میں لانے کے حوالے سے کوئی واضح بات نہیں کی گئی، اس لیے ان کی نگاہ میں اس کانفرنس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - - -روس مشرق وسطیٰ میں امریکہ کی جگہ نہیں لے سکتا،جیمز میٹس

شیئر: