چین ، مسافر بس دریا میں جا گری،15 ہلاک
بیجنگ ۔۔۔چین میں مسافر بس دریا میں جا گری،15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔حکام نے بتایا کہ حادثہ ضلع وانزو میں اسوقت پیش آیا جب غلط سائیڈ سے آنیوالی بس سامنے سے آنیوالی کار سے ٹکرانے کے بعد دریا میں جا گری۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔حادثے کی وجوہ جاننے کیلئے تحقیقات شروع کر دی گئی ۔