Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

پاکستان میں چینی باشندوں کی آمد بڑھ گئی

  اسلام آباد... سی پیک شروع ہونے کے بعد پاکستان کاسفر کرنے والے چینی افراد کی تعداد میں اضافہ ہواہے۔چائنا ڈیلی کے مطابق منصوبے کی تکمیل سے پاکستان کی سیاحت کی صنعت میں مقامی کاروباری افراد اورچینی عوام کےلئے شراکت داری کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ کاروباری اداروں کوچھوٹے اوردرمیانے درجے کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے کاموقع ملے گا۔ چینی اور پاکستانی کاروباری افراد میں کسی بھی قسم کے مشترکہ منصوبہ سے باہمی فائدہ پہنچے گا ۔ اس سے دوطرفہ اعتماد اور عوامی سطح پر روابط میں اضافہ ہوگا۔ چینی اخبار نے لکھا کہ ایسے اقدامات سے دونوں ملکوں کے درمیان پہلے سے موجود گہرے دوستانہ تعلقات بھی مستحکم ہوں گے۔

شیئر: