Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

ہمیں منفی اور کاہل مبلغین نہیں چاہئیں، آل الشیخ

ریاض ۔۔۔سعودی وزیر اسلامی امور دعوت و رہنمائی ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب اپنے دین ، اپنے عقیدے ، اپنی سمجھدار قیادت اور غیور عوام کی بدولت طاقتور ہے ۔ ہمیں اس کے دفاع کیلئے کسی کی ضرورت نہیں ۔ ہمیں اس قسم کے حالات میں وطن عزیز کے حوالے سے منفی اور کاہل مبلغین کی بھی ضرورت نہیں ۔ انہوں نے المدینہ اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کا داخلی محاذ انتہائی مضبوط ہے ۔ سعودی عوام اپنی قیادت سے پیار کرتے ہیں ۔ ہر حال میں قیادت کے ساتھ ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مساجد کے خطیب بسا اوقات اپنے دین اور اپنے وطن کے دفاع میں لاپروائی کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔

شیئر: