Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
بدھ ، 09 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   09, 2025
تازہ ترین

اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن کے ساتھ مائیکرومیکس اسپارک گو اسمارٹ فون لانچ‎

مائیکرومیکس کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ اوریو گو ایڈیشن رکھنے والا نیا اسمارٹ فون اسپارک گو متعارف کرا دیا گیا ہے۔فون میں 5 انچ ڈسپلے ، اسپریڈ ٹرم پروسیسر ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو مائیکرو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 32 جی بی تک بڑھانے کی سہولت موجود ہے۔ اسمارٹ فون کی پشت پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ اور فرنٹ پر 2 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے۔ فرنٹ اور بیک کیمرے میں فلیش کو بھی شامل کیا گیا ہے۔فون کی بیٹری 2000 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ کمپنی نے فون میں فورجی سپورٹ کو بھی شامل کیا ہے ۔ اسمارٹ فون کی قیمت صرف 3999 ہندوستانی روپے ہے اور اسے 26 اکتوبر سے سلور اور روز کلر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔
 

شیئر: