Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

عمران خان نے اہم فیصلہ کرلیا

اسلام آباد...وزیراعظم عمران خان نے ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے سابقہ دور حکومت میں بنائی گئی کابینہ کی ذیلی کمیٹی ختم کردی۔ وزارت داخلہ براہ راست ای سی ایل سے متعلق کیس کابینہ کو بھجوائےگی۔کابینہ کی منظوری سے ہی نام ای سی ایل میں ڈالے جاسکیں گے۔فیصلے کی توثیق وفاقی کابینہ کرچکی ہے۔کمیٹی ختم کرنے کے بعد وزیر داخلہ کا سیکیورٹی اداروں کی طرف سے سفارش کردہ نام، کالعدم تنظیموں کے کارکنوں اور دہشت گردوں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا اختیار بھی ختم کردیا گیا ۔واضح رہے کہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کابینہ کمیٹی متعارف کرائی تھی۔ کابینہ کمیٹی ای سی ایل میں نام ڈالنے اور ہٹانے کا جائزہ لیتی تھی۔ کمیٹی جائزے کے بعد کیس وفاقی کابینہ کو بھجوائے جاتے تھے۔

شیئر: