Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

چیف جسٹس نے وزیر اعلیٰ سندھ کو طلب کرلیا

کراچی:  سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ میں میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے عدم تعاون کرنے پر وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو چیمبر میں طلب کرلیا۔ ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر سربراہی جسٹس مشیر عالم اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔
تفصیلات کے مطابق دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ منی لانڈرنگ اسکینڈل سے متعلق مختلف محکموں سے عدم تعاون کی شکایت تھی بتائیں کیا ہوا؟ جس پر جے آئی ٹی کے سربراہ نے بتایا کہ ہمیں بہت پریشانی ہوئی ہے تاہم عدالت کی مداخلت کے بعد دستاویزات ملی ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - -حمزہ اور سلمان نیب میں طلب‘ شہباز شریف کے گرد گھیرا تنگ

شیئر: