Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

کویت میں مقیم تارکین اقاموں کی تجدید آن لائن کریں گے

کویت: کویت میں مقیم غیر ملکی اقامہ کی تجدید اور اعزہ کے لئے وزٹ ویزوں کا اجرائ آن لائن کر سکیں گے۔ کویتی وزارت داخلہ تارکین کو پیش کی جانے والی خدمات آن لائن کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ وزارت داخلہ کی اطلاع کے مطابق ماہرین اپنی مختلف خدمات آن لائن بنانے پر لگے ہوئے ہیں۔
  • کویت کی تازہ ترین خبروں کے لئے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں
 آن لائن سروس کا آغاز ہونے کے بعد تارکین اپنے اور اپنے زیر کفالت افراد کے اقاموں کی تجدید آن لائن کریں گے۔ والدین، بیوی، بچے اور اعزہ کے لئے وزٹ ویزہ جاری کرواسکیں گے۔ علاوہ ازیں محکمہ پاسپورٹ سے مختلف خدمات کے لئے دستاویزات لے جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔آن لائن خدمات سے فائدہ اٹھانے کے لئے غیر ملکی کو پہلے پورٹل میں رجسٹر ہونا پڑے گا۔ اپنی تمام مصدقہ دستاویزات جمع کروانی ہوں گی۔

شیئر: