Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
تازہ ترین

ترکی نے خاشقجی کے منصوبہ بند قتل کی اطلاع دی ہے، پبلک پراسیکیوٹر

ریاض : سعودی پبلک پراسیکیوٹر شیخ عبداللہ المعجب نے بتایا ہے کہ برادر ملک ترکی نے سعودی ،ترکی مشترکہ تحقیقاتی کمیشن کے توسط سے یہ اطلاع دی ہے کہ جمال خاشقجی کے قتل کی واردات منصوبہ بند طریقے سے کی گئی ۔ ترکی کے مطابق ملزمان نے خاشقجی کا قتل باقاعدہ پروگرام بنا کر کیا تھا۔پبلک پراسیکیوٹر نے ترکی سے موصولہ  یہ اطلاع پیش کر کے واضح کیا کہ سعودی پبلک پراسیکیویشن اس اطلاع اور سابقہ تحقیقات کے نتائج کے تناظر میں ملزمان سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں۔عدالتی عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا ۔
 

شیئر: