Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد ہے ،شاہ محمود

اسلام آباد...وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پوری قوم سیاسی تفریق سے بالاتر ہو کر مسئلہ کشمیر کے حل پرمتحد ہے اور رہے گی۔اسلام آباد میں کشمیر سے متعلق سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود نے کہا کہ پچھلے 70 برسوں میں نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے پہاڑ توڑے گئے۔تحریک آزادی میں کشمیرکی کئی نسلوں کاخون شامل ہے۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سے بہترتعلقات کے خواہاں ہیں۔ بنیادی رکاوٹ اور دیوار مسئلہ کشمیر ہے جس کے حل کے بغیر پاک ،ہندتعلقات میں کشیدگی ختم نہیں ہوسکتی۔یہ معمولی نوعیت کا مسئلہ نہیں، اس سے پاکستان اور ہندمیں 3 جنگیں ہو چکی ہیں۔مسئلہ کشمیر سے پاک ہند کشیدگی فطری عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا مرکزی نکتہ ہے۔پاکستان کی سیاست تقسیم دکھائی دیتی ہے تاہم مسئلہ کشمیر پر سب متفق ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق حق خود ارادیت دینے کے لئے آواز بلند کی ۔ہمارا مطالبہ رہا ہے کہ کشمیرمیں جس طرح انسانی حقوق پامال کئے جارہے ہیں۔ اس کے لئے عالمی براداری اور اقوام متحدہ اپنا کردار ادا کرے۔

شیئر: