طالبان رہنما ملا عبد الغنی برادر کی رہائی؟
جمعرات 25 اکتوبر 2018 3:00
اسلام آباد...پاکستان نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کو رہا کر دیا ۔ طالبان ذرائع نے افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبد الغنی برادر کی رہائی کی تصدیق کر دی ۔ ذرائع کے مطابق ملا عبد الغنی برادری کی رہائی قطر میں افغان طالبان اور امریکی حکام کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں پیشرفت کے طورپر سامنے آئی ۔ذرائع کے مطابق دوحہ میں طالبان کی جانب سے امریکی حکام سے ملاقاتوں میں اعتماد کی فضا بحال کر نے کےلئے اپنے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔یاد رہے کہ 2010میں پاکستان اور امریکہ کی جانب سے مشترکہ انٹیلی جنس رپورٹ پر آپریشن کے دور ان ملا عبد الغنی برادر کو کراچی سے گرفتار کیا گیاتھا ۔ ملامحمد عمر نے اپنے دور میں ملا عبد الغنی برادر کو نائب امیر مقرر کیا تھا۔