Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مشرف کس بیماری میں مبتلا ہیں؟

  لندن ... سابق صدر پرویز مشرف ایملیوڈوسز نامی بیماری میں مبتلا ہیں۔سابق صدر اعصابی کمزوری کا شکار ہیں۔ ان کا لندن میں علاج جاری ہے۔ذرائع نے بتایا پرویز مشرف کو کھڑے ہونے، چلنے اور پھرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ ایملیوڈوسز کے باعث ٹوٹا ہوا پروٹین مختلف اعضا میں جمع ہونے لگتا ہے اور بروکن پروٹین بون میرو سے خارج ہوتی ہے جس کے پیکٹس جسم میں جمع ہونے لگتے ہیں۔دل اور دماغ کی نسیں اور شریانیں تنگ ہونے سے زندگی کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ اس بیماری سے دل، دماغ اور خون کا بہاو متاثر ہوسکتا ہے۔مشرف کی پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹروںنے پرویز مشرف کی بروکن پروٹین کو مزید بننے سے روک دیا ہے۔ان کے جسم میں موجود بروکن پروٹین کو صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ پرویز مشرف کے جسم میں پہلے سے جمع شدہ پروٹین سے وہ اعصابی کمزوری کا شکار ہیں۔ جمع شدہ بروکن پروٹین کو صاف کرنے میں 5 سے 6 ماہ علاج جاری رہ سکتا ہے۔

شیئر: