Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

سعودی عرب نے کوئی شرط عائد نہیں کی ،شاہ محمود

اسلام آباد...وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر اور تیل ادھار دینے کے بدلے کوئی شرط عائد نہیں کی گئی ۔سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا حالیہ ریلیف سے کوئی تعلق نہیں۔پاکستان تمام ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات ہورہی ہیں۔ محتاط طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔چاہیں گے کہ مسئلہ بہترطریقے سے حل ہو۔ ایک انٹرویومیںانہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے ریلیف لینے کی نوازشریف حکومت بھی کوشش کرتی رہی ۔اس سے پہلے جب آصف علی زر داری صدر تھے ۔پیپلز پارٹی کی نئی حکومت آئی تھی اور میں وزیر خارجہ تھا اس وقت بھی ریلیف کی کوشش کی گئی تھی مگر کامیابی نہیں ملی تھی ۔شاہ محمود نے مشکل وقت میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کےلئے ریلیف کو مدینے والا کرم قرار دیا ۔ ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے 3 ارب ڈالر کی امداد اور تیل ادھار دینے پر کوئی شرائط عائد نہیں کی گئی ۔ سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان مستحکم ہو ¾ پاکستان نے ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔جب بھی پاکستان کو کوئی مشکل پیش آئی تو سعودی عرب نے بھی ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سعودی عرب میں ملازمت کا حالیہ ریلیف سے کوئی تعلق نہیں ۔سعودی عرب کی جانب سے کوئی شرائط عائد نہیں کی گئی ۔ایک سوال پر وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان سب سے اچھے تعلقات رکھنے کا خواہش مند ہے۔ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بارے میں سوال پر وزیر خارجہ نے کہاکہ استنبول میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے ۔معاملے کی تحقیقات ہورہی ہیں ۔پاکستان کے دونوں ممالک کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں ۔یہ انتہائی حساس معاملہ ہے ۔ محتاط طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہیںگے کہ مسئلہ بہتر طریقے سے حل ہو ۔انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کا اپنا قانون ہے اور ترکی کا اپنا قانون ہے وہ کیا کہتا ہے ¾ دونوں کو بیٹھ کر جمہوری انداز سے اس معاملے کو حل کر نا چاہیے ۔
 

شیئر: