Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہ سلمان کو ساجد میر کی یقین دہانی

اسلام آباد ۔۔۔مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے سعودی عرب کے خلاف منظم پروپیگنڈہ مہم کو مسترد کر دیا ۔ سعودی عرب کے خلاف نا حق الزامات اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری رکھنے کی مذمت کی اور واضح کیا کہ اس قسم کی پروپیگنڈہ مہم سے عالمی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہو گا اور مسلمانوں کے جذبات مشتعل ہوںگے ۔ جمعیت اہلحدیث کے امیر اور اہل سنہ جماعتوں کی عالمی تنظیم کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے خادم حرمین شریفین کے نام پیغام میں تحریر کیا ہے کہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے علماء اور کارکنان کو مملکت کے خلاف سازشوں اور دھمکیوں پر شدید افسوس ہے۔ ہم ان سازشوں کے خلاف آپ کے ساتھ ہیں ۔

شیئر: