Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025
بدھ ، 11 جون ، 2025 | Wednesday , June   11, 2025

ولی عہد محمد بن سلمان سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب آج کریں گے

    ریاض- - -  -ولی عہد نائب وزیر اعظم و وزیردفاع و سربراہ پبلک انوسٹمنٹ فنڈ شہزادہ محمد بن سلمان آج بدھ کو فیوچر انوسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اس اہم معاہدے کا اعلان کریں گے جس کا وعدہ انہوں نے ماہ رواں کے شروع میں امریکی خبررساں ادارے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا تھا۔ اس موقع پر عرب دنیا میں "ویژن" کے قافلہ سالار جمع ہو ں گے۔ ان میں بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان آل خلیفہ جیسی شخصیات شریک ہوں گی۔ سعودی ولی عہد نے اپنے انٹرویو میں عندیہ دیا تھا کہ انتہائی اہم معاہدے کا اعلان کانفرنس کے موقع پر ہوگا۔ اس کا تعلق پٹرول سے نہیں ہو گا۔ معاہدے کا منصوبہ سعودی عرب میں نافذ کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - -  -شاہ سلمان سے جمال خاشقجی کے صاحبزادوں کی ملاقات

شیئر: