Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

کیپٹن صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت

لاہور:  عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر کی 10 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بینچ نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب خیبرپختونخوا نے ان کی طلبی کا نوٹس جاری کیا، لیکن نوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس کیس میں بلایا گیا ہے ۔
درخواست میں کیپٹن صفدر نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب انہیں گرفتار کرلے گا، لہٰذا عدالت ان کی حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔ سماعت کے بعد عدالت نے کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور انہیں 5، 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

شیئر: