پاکستان ویلفیئر سوسائیٹی جدہ کے نئے عہدہداران کا انتخاب اور الوادعی تقریب
خالد ضیاء پی ڈبلیو ایس کے صدر اور ڈاکٹر محبوب صدیقی کو جوائنٹ سیکرٹری نامزد کیا گیا
سید شہاب الدین ۔ جدہ
پاکستان ویلفیئر سوسائٹی(پی ڈبلیو ایس) کا پاکستانی قونصلیٹ جدہ میں ایک اجلاس ہوا جس میں پی ڈبلیو ایس کے نئے عہدیداران کا انتخاب ہوا۔ خالد ضیاء کو اتفاق رائے سے پی ڈبلیو ایس کے نئے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا جبکہ ڈاکٹر محبوب صدیقی کو جوائنٹ سیکریٹری۔ خالد ضیاء پی ڈبلیو ایس کے بانی ارکان میں سے ہیں اور سپریم کونسل کے ممبر بھی ہیں۔ ڈاکٹر محبوب صدیقی طویل عرصے سے پی ڈبلیو ایس سے وابستہ ہیں اور سپریم کونسل کے رکن ہیں۔بعد ازاں ڈاکٹر شکیل بخش اور ڈاکٹر صبا تزئین کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ڈاکٹر شکیل بخش 30 برس سے سعودی عرب کی وزارت صحت میں بحیثیت اسپیشلسٹ خدمات انجام دے رہے تھے۔ ڈاکٹر شکیل بخش پاکستان ویلفیئر سوسائٹی جدہ کے سپریم کونسل کے ممبر اور فری میڈیکل کیمپ کے میڈیکل سیکشن کے انچارج تھے۔ حیدر آباد سندھ سے انکا تعلق ہونے کی بنا پر وہ پاکستان میں پی ڈبلیو ایس سندھ کے کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔ ڈاکٹر صبا تزئین بھی مستقل طور پر پاکستان جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر صبا تزئین پی ڈبلیو ایس خواتین ونگ کی فعال ممبر اور فری میڈیکل کیمپ کی رکن تھیں۔ تقریب میں شریک ڈاکٹر خلیل الرحمن، شریف زمان، ڈاکٹر امجد عبید، میاں محمد منشاء ، محمود بھٹی، ڈاکٹر رانا ثناء اللہ، ڈاکٹر شاہد منہاس، خلیل جنجوعہ، محمد یونس، سید شہاب الدین، فہیم ارشد، محمد ارشد اور راجہ محمد ریاض نے خالد ضیاء اور ڈاکٹر محبوب صدیقی کو نئے عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ڈاکٹر شکیل بخش اور ڈاکٹر صبا تزئین کی خدمات کو بے حد سراہا اور انکے بہتر مستقبل کیلئے دعا کی۔