Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ایشیائی بینک پاکستان کو4کروڑ90 لاکھ ڈالردے گا

اسلام آباد... ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک گرین کلا ئمنٹ فنڈ کے تحت پاکستان کو 4 کروڑ 90 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا، اے ڈی بی کی طرف سے پاکستان کو ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر گرانٹ دی جائے گی جب کہ 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی صورت میں دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ ہی ایشیائی ترقیاتی بینک کے عہدے دار نے پاکستان میں وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار اور دیگر حکام سے ملاقات کے بعد کہا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک آئندہ 3 سال کے دوران پاکستان میں پائیدار اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے 7.1 ارب ڈالر کی معاونت فراہم کرے گا۔
 

شیئر: