عمران خان کا ابو ظبی کے ولی عہد کو ٹیلی فون
اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے ابو ظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زیدبن سلطان النیہان کو ٹیلی فون کیا۔ باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی موجودہ سطح پر اطمینان کا اظہار کیا۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے،تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔شیخ محمد زید بن سلطان النیہان نے وزیراعظم کو عرب امارات کی حمایت کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ نئی حکومت وزیراعظم کی قیادت میں اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد میں کامیاب ہوگی۔وزیراعظم نے ولی عہد کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی۔