Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ہند، روس دفاعی معاہدہ پر پاکستان کو تشویش

 
اسلام آباد.. پاکستان نے ہنداور روس کے مابین دفاعی معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کے ایس 400میزائل کی خریداری سے خطے میں طاقت کا توازن خراب ہوگا۔ پاکستان اور ہندکی جانب سے مئی 1998 ءکے نیوکلیر ٹیسٹ کے بعد دونوں ممالک کے مابین معاہد ہ طے ہوا تھا۔ دونوں ممالک نے خطے میں پائیدار امن اور عدم استحکام کے مدنظر خطے میں اسٹریٹجک پابندی کے رجحان پر اتفا ق کیا تھا۔دفترخارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ہنداور روس کے درمیان دفاعی معاہدے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے خطے میں طاقت کا تواز ن خراب ہوگا اور اسلحہ کی دوڑ شروع ہوجائے گی۔ہنداور روس کے درمیان اسلحہ کی خریداری سے خطے میں عدم تواز ن پید اہوگا۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان کی دفاعی پالیسی بڑی واضع ہے پاکستان قومی دفاع کو یقینی بنانے کی پالیسی پر کاربند ہے ۔

شیئر: