Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

عمران خان نے معاشی بحران سے نکلنے کا حل بتادیا

اسلام آباد... وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ملک اس وقت مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے۔ماضی کی حکومتوں نے جہاں ملک کو ایک طرف اندرونی اور بیرونی قرضوں کی دلدل میں دھکیل دیا۔ وہاں اداروں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ۔ آج حالت یہ ہے کہ بڑے بڑے قومی ادارے خساروں کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو وزیراعظم سے ایف پی سی سی آئی اور تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم کو دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے 9 کروڑ 19 لاکھ روپے کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ بڑے بڑے قومی ادارے خسارے کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔اس وقت اسٹیل مل ، پاکستان ریلوے سمیت دیگر ادارے خسارے میں ہیں جو کچھ ماضی کی حکومتوں نے کیا وہ دشمن بھی نہیں کرتا۔ عمران خان نے کہا کہ موجودہ وقت مشکل ہے لیکن منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں تو معاشی مسائل پر قابو پا لیں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں وسائل کی کمی نہیں ۔جس اندا ز میں اور جتنا بڑا ڈاکہ اس ملک پر مارا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔انہوںنے کہا کہ موجودہ وقت بلاشبہ مشکل ہے۔ پاکستانی قوم میں بے پناہ صلاحیت ہے۔جلد موجودہ بحران سے نکل جائیں گے۔پاکستان کے ایک ایک شعبے میں اربوں ڈالر کا زرمبادلہ کمانے کی صلاحیت ہے۔محض بیرون ملک سے ترسیلات زر قانونی طریقوں سے ملک بھیجی جائیں اور منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں تو معاشی مسائل پر قابو پا لیں گے۔

شیئر: