Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025
جمعہ ، 20 جون ، 2025 | Friday , June   20, 2025

پنجاب اسمبلی: ن لیگ کا اہم اعلان

لاہور:  ن لیگ کی جانب سے مطالبہ پورا نہ ہونے تک پنجاب اسمبلی میں نہ جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس شروع ہونے سے قبل ہی ن لیگ کے ارکان نے اپنے 6 ممبران اسمبلی کی معطلی کے خلاف احتجاج کیا اور ان کی رکنیت کی بحالی تک اسمبلی میں نہ جانے کا اعلان کیا ہے۔احتجاج کے موقع پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ نے دھاندلی کے باوجود انتخابی نتائج تسلیم کیے حالانکہ عام انتخابات کے روز ہی دھاندلی پر تحفظات کا اظہار کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسپیکر نے خود 12 ووٹ چوری کیے۔انہوں نے کہا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ اسمبلی میں توڑ پھوڑ کی تصویرجعلی ہے۔ یہ جعلی اسپیکر کا جعلی اقدام تھا۔ جن ارکان کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ان کا استحقاق مجروح ہوا۔ ہم اپنے ارکان کی تضحیک کی صورت میں بھرپور احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ن لیگ کے ارکان کو ایوان میں لایا جائے۔ جب تک ان کی معطلی کا حکم واپس نہیں ہوگا، میں ایوان میں نہیں جاؤں گا۔

شیئر: