Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

مکینک کی غلطی سے اربوں روپے مالیت کا ایف 16طیارہ تباہ

    بیلجئیم-  - - - بیلجیئم میں ایک مکینک نے طیارے کی مرمت کے دوران غلطی سے اس کا میزائل چلا کر اربوں روپے مالیت کا لڑاکا ایف 16 طیارہ تباہ کر دیا۔ طیارے کی مالیت ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر یعنی دو ارب 56 کروڑ 50 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ واقعہ بیلجیئم کے دارالحکومت میں اْس وقت پیش آیا جب دو مکینک فلورینیس ایئر بیس پر کنٹرول ٹاور کے نزدیک ایک ایف 16 طیارے کی مرمت کا کام کر رہے تھے۔مرمتی کام کے دوران ان میں سے ایک مکینک سے غلطی سے طیارے کا میزائل چل گیا۔میزائل رَن وے پر کھڑے ایک اور ایف سولہ طیارے کو جا لگا جس میں 10 ہزار لیٹر ایندھن بھرا جا چکا تھا۔میزائل لگنے سے طیارے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے طیارے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ کی وجہ سے دوسرے جہاز کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔اس حا دثے میں دونوں مکینک محفوظ رہے۔ لیکن ان کی سماعت متا ثر ہوئی۔
مزید پڑھیں:- - -  -ریچھ کے بچے نے سر ڈرم میں پھنسا لیا

شیئر: