Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

تحریک انصاف کنٹینر تیار کرلے،مریم اورنگزیب

لاہور... مسلم لیگ ن کی خاتون رہنماءاورسابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کو پولیس حکام نے نیب لاہور کی عدالت میں داخل ہونے سے روک دیا ۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ موجودہ حکومت پر 14اکتوبر کے ضمنی انتخابات کے نتائج کا خوف طاری ہے۔ حکومت اسی شش و پنج میں مبتلا ہے کہ کہیں انہیں اقتدار سے باہر نہ پھینک دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ احتساب عدالت کے باہر کرفیو جیسی صورتحال کا نفاذ اورپولیس کی بھاری نفری کی تعیناتی لیگی رہنماوں و کارکنوں کو روکنا موجودہ حکمرانوں پر خوف طاری ہونے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان حالات میں اب تحریک انصاف کو کنٹینر تیار کرلینا چاہئے۔ حکومت کا خوف آج سب نے دیکھ لیا چونکہ حکومت جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار میں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے گرفتار ہونے سے لیگی ورکر کمزور نہیں ہوا بلکہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔ مسلم لیگ ن شہباز شریف کی گرفتاری کیخلاف احتجاج کے زمرے میں کوئی ایسا کام نہیں کریگی جس سے ملکی املاک کو نقصان پہنچے۔ اللہ تعالیٰ جعلی مینڈیٹ رکھنے والی حکومت کو عقل دے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کی گرفتاری مسلم لیگ توڑنے کی سازش ہے لیکن عوام نے ضمنی الیکشن میں اس سازش کو ناکام بنا دیا۔

شیئر: