Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025
منگل ، 08 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   08, 2025

امریکی قونصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی

کراچی ...امریکی قو نصلیٹ کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار عبدالجبار زخمی ہو گیا ۔ گاڑی قو نصلیٹ کی خاتون ا سٹاف ممبر چلا رہی تھیں۔ حادثہ پی آئی ڈی سی بلڈنگ کے قریب پیش آیا۔ زخمی نوجوان کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعہ کا مقدمہ تیز رفتاری اور ٹریفک حادثے کی دفعات کے تحت درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق جس گاڑی سے حادثہ ہوا اسے تحویل میں لے لیا گیا۔ زخمی کے بیان کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

شیئر: