Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

فواد چوہدری نے ضمنی الیکشن میں شکست کی وجہ بتا دی

اسلام آباد...وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ضمنی انتخابات میں کوئی مداخلت نہیں کی اور نہ کسی قسم کے پیکیج کا اعلان  کیا ۔ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کا شکوہ ہے کہ مقامی بیوروکریسی ان کی بات  نہیں سنتی اور نہ ان کے فون اٹھاتی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان ضمنی انتخابات کے نتائج سے مایوس نہیں ۔ ٹی وی انٹرویو میں فواد چوہدری نے کہا کہ میجر طاہر صادق نے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے ا میدوارکا ساتھ نہیں دیا ۔د یگر علاقوں مےں بھی مقامی قیادت نے اپنا کردار ادا نہیں کیا جس سے کچھ نشستوں پر شکست ہوئی ۔ ن لیگ کی الیکشن مہم حمزہ شہباز نے چلائی جبکہ ارکان اسمبلی انتخابی مہم کا حصہ نہیں بن سکتے ۔حکومت نے ضمنی انتخابات مےںکوئی مداخلت نہیں کی ۔ہماری پالیسی ہے کہ رشوت دے کر وو ٹ نہیں خریدیں گے اور نہ اس مقصد کے لئے سرکاری خزانے کا منہ کھو لیںگے ۔  پاکستانی سیاست میں تبدیلی لانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں تمام جماعتیں تحریک انصاف کے خلاف تھیں ۔

شیئر: