Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025
اتوار ، 06 جولائی ، 2025 | Sunday , July   06, 2025

کراچی میں مردہ شخص کے بھی بینک اکاونٹس نکل آئے

کراچی ...جعلی بینک اکاونٹس کیس میں حیران کن واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ فالودے اور رکشے والے کے بعد ایک مردہ شخص کے نام پربینک اکاونٹس نکل آئے۔ اربوں روپے کی منتقلی کا انکشاف ہوا ہے۔تفتیش کاروں نے محمد اقبال آرائیں نامی شخص کو طلب کرنے کا نوٹس ارسال کیا تو انکشاف ہوا کہ وہ 2014 میں دنیا سے کوچ کر چکا۔3 مختلف بینکوں میں مردہ شحص کے نام پر4 اکاونٹس کھولے گئے ۔ان چاروں بینک اکاونٹس کو رقوم کی منتقلی کے استعمال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اقبال آرائیں کے اکاونٹ سے مجموعی طور پر 4 ارب 60 کروڑکی ٹرانزیکشن کی گئی۔واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاد مان ٹاون کے رہائشی اقبال آرائیں کا انتقال 9 مئی2014 کو ہوا تھا۔یاد رہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات میںروز روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

شیئر: