Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

زینب کے قاتل کی اہل خانہ سے آخری ملاقات کل

لاہور:  قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی زینب کے مقدمے میں مجرم عمران کی اپنے خاندان سے آخری ملاقات کا پروانہ جاری کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اہل خانہ سے عمران کی آخری ملاقات کل دن 12 بجے جیل میں کرائی جائے گی۔
جیل حکام کی ہدایات کے مطابق آخری ملاقات کے لیے آنے والے افراد کی تعداد 50 مقرر کی گئی ہے اور تمام افراد کے لیے قومی شناختی کارڈ اپنے ساتھ لانا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق عمران کو بدھ 17 اکتوبر کو علی الصبح پھانسی دے دی جائے گی، جس کے بعد میت صبح ساڑھے 5 بجے ورثا کے حوالے کی جائے گی۔
واضح رہے کہ 12 اکتوبر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے زینب زیادتی و قتل کیس کے مجرم عمران کے ڈیتھ وارنٹ جاری کیے گئے تھے ، جس کے تحت مجرم کو 17 اکتوبر کو پھانسی دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - - - بجلی مہنگی کرنے پر غور‘ صارفین پر 400 ارب ماہانہ کا اضافی بوجھ

شیئر: