Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مملکت کو دھمکیاں دینا ناقابل قبول ہے، عرب لیگ

قاہرہ۔۔۔۔عرب لیگ نے سعودی عرب پر سیاسی دباؤ یا پابندیوں کی باتیں کرنے یا دھمکیاں دینے کو مسترد کردیا۔ عرب لیگ کے عہدیدار نے سفارتکاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ جمال خاشقجی کی گمشدگی سے متعلق سعودی عرب یہ اعلان کئے ہوئے ہے کہ اس کا فیصلہ تحقیقاتی کمیشن کریگا۔ عرب لیگ ،سعودی عرب کے اس موقف سے متفق ہے۔امید ہے کہ مستقبل میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ ہوجائیگا۔ آرزو ظاہر کی کہ خطے کے امن و امان کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائیگا۔ عرب لیگ مملکت پر کسی بھی دباؤ اور پابندیوں کو مسترد کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:-  - - - -عادل الجبیر سے روسی عہدیدار کی ملاقات

شیئر: