Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

الیکشن کمیشن نے سعد رفیق کا بیان مسترد کردیا

اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے این اے 131 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار سعد رفیق کے بیان کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ آرٹی ایس کی بندش سے متعلق بیان مسترد کردیا۔ اعلامیے کہا گیا کہ سعد رفیق کے ریمارکس کا نوٹس لیا ہے ۔کسی بھی امیدوار کو حق حاصل نہیں کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کرے، الیکشن کمیشن آئینی فرائض بخوبی سر انجام دے رہا ہے۔ کسی بھی پارٹی یا امیدوار کے دباو میں نہیں آئیں گے۔و اضح رہے کہ سعد رفیق این اے 131 کے ریٹرننگ افسر سے رزلٹ میں تاخیر پر الجھ پڑے تھے۔ سعد رفیق نے کہا کہ ایک مرتبہ ہاتھ ہوگیا۔ اب بار بار ایسا نہیں ہوگا۔ عام انتخابات میں تو بہانہ چل گیا تھا کہ کام کا دباو ہے۔اب کیوں سسٹم بیٹھ رہا ہے؟ کارکنوں سے خطاب میں سعد رفیق نے اپنی فتح کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ سینہ زروری اور دھاندلی نہیںچلے گی۔اگر نتائج میں ردو بدل کیا گیا تو سخت ترین احتجاج کیا جائے گا۔

شیئر: