Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

امریکہ کا چین کو نیوکلیئر ٹیکنالوجی برآمدات محدود کرنے کا اعلان

 
 واشنگٹن۔۔۔امریکہ نے چین کو سویلین نیوکلیئر ٹیکنالوجی کی برآمدات محدود کرنے کا اعلان کر دیا ۔امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ چین سول نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا استعمال اقتصادی فائدے یا فوجی مقاصد کے لیے کرسکتا ہے۔امریکی وزیر توانائی رِک پیری کا کہنا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان سول نیوکلیئر تعاون کی حدود طے شدہ ہیں، ان حدود سے باہر جاکر ایٹمی ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے چین کی کوششوں کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکہ چین کو سویلین نیوکلیئر برآمدات جاری رکھے گا لیکن جانچ پڑتال کا عمل سخت کر دے گا۔

شیئر: