Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

سعد رفیق اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک

  اسلام آباد... نیب نے پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں سابق وزیر سعد رفیق اور سلمان رفیق کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے لئے درخواست کی ہے۔نیب کی درخواست پر ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو بلیک لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔ پاسپورٹ بلاک ہونے پر سعدرفیق اور سلمان رفیق بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔نیب نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیراگون ہاوسنگ اسکینڈل کی تحقیقات کے سلسلے میں 16 اکتوبر کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کر رکھا ہے۔

شیئر: