Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
تازہ ترین

820ہزار ریال کہاں سے آئے؟

جدہ۔۔ یہاں الجامعہ پولیس اسٹیشن کے اہلکار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ عارضی تفتیشی چوکی پر گرفتار ہونے والے سوڈانیوں کے پاس 820ہزار ریال کہاں سے آئے۔  گشتی سیکیورٹی فورس نے الجامعہ محلے میں اچانک چیک پوسٹ قائم کر کے شک کی بنیاد پر تلاشی لینا شروع کر دی تھی۔ ایک گاڑی کو روکا گیا جس پر 2سوڈانی سوار تھے۔ ان کے قبضے سے ایک بریف کیس برآمد ہوا جس میں 820ہزار ریال رکھے ہوئے تھے۔ استفسار کیا گیا کہ یہ کہاں سے آئے تو انہوں نے بتایا کہ یہ رقم ان کے کفیل کی ہے۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کر کے حقیقت حال دریافت کرنے کی کارروائی شروع کر دی۔

شیئر: