Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

شہباز شریف کے داماد کی جائدادضبط کرنے کا حکم

   لاہور ...لاہور کی احتساب عدالت نے پنجاب پاور ڈیولپمنٹ کمپنی کی تحقیقات میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اللہ نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پاور ڈ یولپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرم سے مبینہ طور پر 13 کڑور کی رشوت لینے کے الزام کی تحقیقات کے لئے شہباز شریف کے داماد عمران علی کو متعد د مرتبہ نیب لاہور میں طلب کیا گیا۔ انکے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تاہم عمران علی بیرون ملک چلے گئے۔عدالت نے ان کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات جاری کرے ۔ عدالتی احکامات پر نیب پراسیکوٹرنے عمران علی کی جائداد کی تفصیلات پیش کیں۔ عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا بعد ازاں عدالت نے نیب کی درخواست منظورکرتے ہوئے عمران علی جائداد ضبط کرنے کا حکم سنایا۔

شیئر: