Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

قرضے کہاں خرچ ہوئے،پارلیمانی کمیٹی بنے گی

اسلام آباد...وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گذشتہ 10سالوں میں لئے گئے بیرونی قرضوں کے آڈٹ،ای سی ایل میں ڈالے گئے 3ہزار سے زائد ناموں کا ازسرنوجائزہ لینے،اسٹیل مل کے ملازمین کی رواں ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی، ائیر وائس مارشل ارشدمحمود ملک کو چیئرمین پی آئی اے،میاں محمد سومرو کو چیئرمین نجکاری کمیشن اورعون عباس پبی کی ایم ڈی پاکستان بیت المال تقرری کا فیصلہ کیا ہے ۔ کے الیکٹرک کے چینی کمپنی کے ساتھ معاہدے کے جائزہ کے لئے وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داود کی سربراہی میں کمیٹی کے قائم کر دی۔ وفاقی کابینہ نے چیئرمین نیب کو ہدایت دی کہ ہائی پروفائل کیسز پر کارروائی تیز کی جائے۔ اجلاس کے بعد بریفنگ میں فواد چوہدردی نے کہا کہ کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گذشتہ 10سالوں کے دوران لئے گئے تمام قرضوں کے استعمال کا آڈٹ کرایا جائے۔حکومت کی یہ ترجیح ہے کہ ملک کو لوٹنے والوں سے پیسہ واپس لایا جائے ۔ہماری اس کوشش کے خلاف اپوزیشن احتجاج کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ10 برسوں میں 28 ہزار ارب کے بیرونی قرضے کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنے گی ۔ جس میں اپوزیشن کو مساوی نمائندگی دی جائے گی ۔ پارلیمانی کمیٹی کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ ان قرضوں کے غلط استعمال کرنے والوں کی نشاندہی کریں ۔قرضوں کا غلط استعمال کرنے والے حکمرانوں کے خلاف مقدمات دائر کئے جائیں گے ۔ا نہوں نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی والے ملک میں صرف 70 ہزار لوگ ایسے ہیں جنہوں نے اپنی آمدنی 2لاکھ روپے بتائی ہے۔ باقی لوگ ٹیکس نہیں دیتے ۔ 
 

شیئر: